افغانستان: مسجد کے دروازے پر بم حملہ، 2 افراد ہلاک 12 زخمی

بم موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا جسے شہر کے مرکزی حصے میں واقع مسجد  کے دروازے پر نمازیوں کے نکلنے کے وقت اڑا دیا گیا

1213433
افغانستان: مسجد کے دروازے پر بم حملہ، 2 افراد ہلاک 12 زخمی

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کی تحصیل نہرین میں مسجد کے داخلی حصے پر کئے گئے بم حملے میں2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملہ اس وقت کیا گیا جب   نماز عید کی ادائیگی کے بعد نمازی مسجد سے نکل رہے تھے۔

بغلان کے پولیس ڈائریکٹر احمد جاوید بشارت  کے مطابق بم موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا جسے شہر کے مرکزی حصے میں واقع مسجد  کے دروازے پر نمازیوں کے نکلنے کے وقت اڑا دیا گیا۔

بشارت کے مطابق حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں