شیطانوں نے محو نماز نمازیوں کو شہید کر ڈالا

کابل کے محلے سراک نو کی الا تقویٰ مسجد کے محراب میں نصب بم نماز ِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا

1208042
شیطانوں نے محو نماز نمازیوں کو شہید کر ڈالا

افغان دارالحکومت کابل  کی ایک جامع مسجد پر نماز ِ جمعہ کے دوران بم حملے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 32 زخمی ہو گئے۔

کابل محکمہ پولیس کی ترجمان فردوس فرامرض  کا کہنا ہے کہ کابل کے محلے سراک نو کی الا تقویٰ مسجد کے محراب میں نصب بم نماز ِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا۔

حملے میں امام مسجد اور عالم مولوی سمیع اللہ ریحان  کے جان بحق ہونے  کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ عالم فاضل شخصیت سمیع اللہ ریحان کے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں "دہشت گرد کاروائیوں " کے خلاف ہونے  کا بیان دینے کی بنا پر ہدف بنائے جانے کا احتمال قوی ہے۔

وزارتِ صحت کے ترجمان واحداللہ میار کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد حملے میں عالم ریحان سمیت دو افراد ہلاک اور 32 نمازی زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے تو اس حملے کہ ذمہ داری تا حال کسی نے مول نہیں لی۔

 



متعللقہ خبریں