مودی سرکار دوبارہ صاحب اقتدار بن سکتی ہے:بھارتی تجزیہ نگار

بھارت کے پارلیمانی انتخابات کے مکمل ہونے کے بعد مختلف میڈیا اداروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے نتائج کے مطابق، نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کا دوبارہ واپس آنے کا امکان ہے

1204405
مودی سرکار دوبارہ صاحب اقتدار بن سکتی ہے:بھارتی تجزیہ نگار

 بھارت کے پارلیمانی انتخابات کے مکمل ہونے کے بعد مختلف میڈیا اداروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے نتائج کے مطابق، نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کا دوبارہ واپس آنے کا امکان ہے۔

 واضح رہے کہ تمام رپورٹوں میں بی جے پی کی قیادت والے محاذ کو اکثریت ملتی دکھائی گئی ہے۔

بھارت  میں حکومت سازی کے لیے کم از کم 272 نشستوں کی ضرورت ہو گی  جبکہ تمام حلقوں میں این ڈی اے کو اس سے زیادہ نشستیں حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

خبر  کے مطابق این ڈی اے کو 287، کانگریس کی قیادت والے محاذ یو پی اے کو 128 اور دیگر کو 127 نشستیں  ملنے کی توقع ہے۔

بعض حلقوں  میں این ڈی اے کو 300 اور بعض میں حتی  330 نشستیں تک ملنے کی قیاس آرائی بھی  کی گئی ہے۔

 ریاست اتر پردیش میں بی جے پی نے گزشتہ انتخابات میں 80 میں سے 73 سیٹیں جیتی تھیں۔

لیکن اب کی بار   انتخابی حلقوں  میں اسے 38 اور بعض میں 40 سے زائد نشستیں ملتی دکھائی گئی ہیں۔

اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے اتحاد کا انتخابات میں بہت اثر دیکھا گیا تھا اور تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اس اتحاد کو 50 سے زائد نشستیں  مل سکتی ہیں۔ لیکن تجزیہ نگاروں     نے  اسے 40 نشستیں  ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں 44 میں سے بی جے پی کو 11 نشستیں ملتی دکھائی گئی ہیں۔ اگر بی جے پی کو وہاں واقعی اتنی نشستیں  ملتی ہیں تو یہ کانگریس کی رہنما اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے لیے تشویش کا باعث ہو گا۔

مجموعی طور پر کانگریس نے اپنی کارکردگی بہتر کی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں اسے پورے ملک میں صرف 44 نشستیں ہی ملی تھیں۔

دریں اثنا٫،آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائڈو مرکز میں غیر بی جے پی حکومت کے قیام کے سلسلے میں حزب اختلاف  رہنماؤں سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں