ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹرمپ کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاکہ ان کا ملک شیطان سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا
ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش ٹھکرا دی۔
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاکہ ان کا ملک شیطان سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا ۔
ایرانی صدر کی جانب سے وقتی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، حکام نے موجودہ حالات میں ملاقات کو ناممکن قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوہری ڈیل کے ایرانی انخلا کے بعد ٹرمپ نے حسن روحانی کو ملاقات اور بات چیت کی آفر کی جسے ایرانی صدر نے مسترد کردیا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جھک جانا ایرانی عوام کی ثقافت اور مذہب سے ہم آہنگ نہیں ہے، تاہم ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی پر امریکا نے اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، ٹرمپ انتظامیہ اگر ان پابندیوں کا ختم کرے تو مذاکرات کی راہ نکل سکتی ہے۔
حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر تہران کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ کریں اور جوہری معاہدے کو چھوڑنے کا فیصلہ بھی واپس لیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2015 میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔
متعللقہ خبریں
بھارت، نئی دہلی میں 192 بے گھر افرادلو لگنے سے ہلاک
معاشرے کے سب سے کمزور طبقے یعنی بے آسرا لوگوں کے لیے جلد از جلد موثر اقدامات کیے جائیں، شہری تنظیم