سری لنکا میں پھر بد امنی کا خظرہ،کرفیو نافذ کر دیا گیا

سری لنکا کے دارالحکومت کے قریبی شہر میں مسلمان اور مسیحی برادری کے ہجوم کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد پولیس نے کرفیو نافذ کردیا ہے

1195820
سری لنکا میں پھر بد امنی کا خظرہ،کرفیو نافذ کر دیا گیا

سری لنکا کے دارالحکومت کے قریبی شہر میں مسلمان اور مسیحی برادری کے ہجوم کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد پولیس نے کرفیو نافذ کردیا۔

خبر  کے مطابق، ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ کولمبو کے شمالی شہر نیگومبو میں حملوں کے بعد تشدد کو بڑھنے سے روکنے کے لیے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے خودکش حملوںمیں   253 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں نوگیمبو میں ہلاک افراد کی تعداد 100 سے زائد تھی۔

پولیس افسر کی جانب سے کہا گیا کہ تصادم کے درمیان 2 موٹر سائیکل اور ایک  ٹُک ٹُک ٹیکسی کو نقصان پہنچا جس پر ہم نے بدامنی پر قابو پانے کے لیے کرفیو نافذ کردیاہےتاہم، اس تصادم کے درمیان کوئی ہلاکت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

افسر کا کہنا تھا کہ ایسٹر حملوں کے بعد مسلم اور مسیحی برادری کے درمیان یہ پہلا تصادم تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

 دریں اثنا ، حکومت کی جانب سے ان خودکش حملوں کا ذمہ دار مقامی عسکریت پسند گروپ کو قرار دیا جارہا جس نے داعش سے بیعت لی تھی۔

اس واقعے کے بعد ملک ایمرجنسی کی حالت میں ہے جبکہ حفاظتی اہلکاروں  کو مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کے اختیارات بھی  دیئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں، حملوں کے بعد سے اب تک حکومت نے 600 سے زائد غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا ہے جن  میں 200 مسلم علما٫ بھی شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں