افغانستان، صوبہ ہیرات میں بم دھماکے سے 3 بچے ہلاک

یہ بم دہشت گردوں نے نصب کیا تھا، دفترِ گورنر

1195575
افغانستان، صوبہ ہیرات میں بم دھماکے سے 3 بچے ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے ہیرات  کی تحصیل گل ران میں رونما ہونے والے دھماکے میں 3 بچے ہلاک ہو گئے۔

ہیرات دفتر ِ گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد کا کہنا ہے کہ شاہ کوہسانی گاؤں کے  ایک مکان میں نصب کردہ بم کے پھٹنے سے تین بچے جان بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔

فرہاد نے بتایا کہ یہ بم دہشت گردوں نے نصب کیا تھا۔

اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے  قبول نہیں کی۔

 

 



متعللقہ خبریں