بھارتی انتخابات کا 5 واں مرحلہ،پولنگ جاری

بھارت میں 6 ہفتوں پر محیط طویل انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 9 ریاستوں کی 72 نشستوں پر ووٹنگ ہورہی ہے جہاں 8 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کررہےہیں

1195656
بھارتی انتخابات کا 5 واں مرحلہ،پولنگ جاری

بھارتی لوک سبھا (ایوان زیریں) کے 17 ویں انتخابات کے پانچویں مرحلے میں آج 7 ریاستوں کی 51 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔

خبر  کے مطابق ایک ارب 30 کروڑ آبادی والے ملک میں 6 ہفتوں پر محیط طویل انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 9 ریاستوں کی 72 نشستوں پر ووٹنگ ہورہی ہے جہاں 8 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کررہےہیں۔

بھارتی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں جن ریاستوں میں پولنگ جاری ہے  اُن میں بہار، مقبوضہ کشمیر، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، راجستھان، اترپردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارت کے 17ویں عام انتخابات 7 مراحل میں ہو رہے ہیں جو 19 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ 23 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں