عالمی اتفاق رائے اچھا اقدام ہے مگر طالبان کے مابین امن ایک سوالیہ نشان ہے: خلیل زاد

امریکہ کے افغانستان کے لیے  نمائندہ خصوصی زلمائے خلیل زاد  نے کہا ہے کہ   افغانستان میں قیام  امن کےلیے  عالمی  مفاہمت اگر  بحال  ہو بھی جائے تب بھی  مقامی   فریقین کے درمیان مصالحت کا فی الوقت  کوئی امکان نہیں ہے

1191523
عالمی اتفاق رائے اچھا اقدام ہے مگر طالبان کے مابین امن ایک سوالیہ نشان ہے: خلیل زاد

امریکہ کے افغانستان کے لیے  نمائندہ خصوصی زلمائے خلیل زاد  نے کہا ہے کہ   افغانستان میں قیام  امن کےلیے  عالمی  مفاہمت اگر  بحال  ہو بھی جائے تب بھی  مقامی   فریقین کے درمیان مصالحت کا فی الوقت  کوئی امکان نہیں ہے ۔

 خلیل زاد نے اس بات کا اظہار ایک نجی ٹیلی ویژن چینل   پر گفتگو کے دوران  کیا   اور  کہا کہ  افغانستان میں بحالی امن کے لیے  یورپ،چین،امریکہ  اور روس کے درمیان  اتفاق رائےخوش آئند  ہے     مگر  ملکی  گروہوں  بالخصوص طالبان کے درمیان مصالحت  کا فی الوقت کوئی امکان نہیں ہے  اور یہ بھی  قبول کرنا پڑے گا کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ امن طے کرنے سے ملک میں  جنگی ماحول ختم   نہیں ہوگا۔

 خلیل زاد نے مزید کہا کہ  امریکہ افغانستان سے انخلا ٫ کےلیے نہیں  بلکہ  امن کےلیے  سرگرداں ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں