سری لنکا، مشکوک افراد کے گھر پر چھاپے کے دوران تصادم میں 15 افراد ہلاک

مشکوک گروپ اور پولیس کے درمیان مقابلے کے بعد گھر  سے 6 بچوں سمیت 15 افراد کی نعشیں بازیاب  ہوئی ہیں

1190944
سری لنکا، مشکوک افراد کے گھر پر چھاپے کے دوران تصادم میں 15 افراد ہلاک

سری لنکن پولیس کے ایک گھر پر چھاپے کے دوران ہونے ہونےو الی جھڑپ میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس ترجمان رووان گونا سیکرا  کا کہنا ہے کہ ملیشیاؤں کے روپوش ہونے کی مخبری پر پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جس  دوران تصادم ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ مشکوک گروپ اور پولیس کے درمیان مقابلے کے بعد گھر  سے 6 بچوں سمیت 15 افراد کی نعشیں بازیاب  ہوئی ہیں جبکہ تین مشکوک افراد زخمی  ہوئے ہیں، ہلاک شدگان میں سے بعض کے ایسٹر کے موقع پر دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے کا خیال پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب سری لنکن صدر میتھری پالا سیری سینا  نے اعلان کیا ہے کہ ایسٹر کے روز حملوں  کے مرتکب حملہ آوروں کے سرغنہ ہونے کا دعوی کردہ زہران ہاشم  نے کولمبو میں شانگری لا ہوٹل  پر حملے کی قیادت کی تھی  اور اس حملے میں ہلاک  ہو گیا تھا ، اس کا ساتھ "الہام" نامی ایک دوسری خود کش حملہ آور نے دیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں