سری لنکا میں ڈرون طیارے ممنوع قرار دے دئے گئے

ڈرون طیاروں پر پابندی کا فیصلہ ملک میں موجودہ سکیورٹی  صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے: سری لنکا سول ایوی ایشن

1189554
سری لنکا میں ڈرون طیارے ممنوع قرار دے دئے گئے

سری لنکا میں گذشتہ ہفتے کے اواخر میں ہوٹلوں اور کلیساوں پر دہشتگردی کے حملوں کے بعد ملک میں ڈرون طیاروں کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن ادارے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈرون طیاروں پر پابندی کا فیصلہ ملک میں موجودہ سکیورٹی  صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس دوران سری لنکا کی پولیس ملک میں دھماکہ خیز مواد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔

اس دائرہ کار میں آج دارالحکومت کولمبو  سے 35 کلو میٹر مشرق میں واقع علاقے پوگوڈا کے ایک کوڑا دان سے ملنے والے مشتبہ مواد کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 3 کلیساوں اور 3 فائیو اسٹار   ہوٹلوں پر خود کش حملوں اور کولمبو کے نواحی علاقوں میں مزید 2 بم حملوں کے نتیجے میں 359 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

حملوں سے متعلق حراست میں لئے جانے والے مشتبہ افراد کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ بم حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی تھی۔



متعللقہ خبریں