کابل میں بم اور مسلح حملے کے بعد جھڑپ چھڑی

عینی شاہدین  کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے دفتر کی دوسری منزل  پر جاتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی

1187132
کابل میں بم اور مسلح حملے کے بعد جھڑپ چھڑی

 

افغان دارالحکومت کابل میں وزارت برائے  خبر رسانی اور ٹیلی کیمیونیکیشن  پر بم اور اسلحہ سے حملہ کیا گیا۔

کابل محکمہ پولیس کے ترجمان بشیر مجاہد  نے انادولو ایجنسی کے نمائندے کو بتایا ہے کہ کابل  کے مرکز میں واقع وزارت  کے دفتر  کے سامنے  بم دھماکے کے بعد حملہ آوروں نے عمارت میں گھستے ہوئے پولیس  اہلکاروں پر فائر کھول دیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے  چھڑنے والی جھڑپ تا حال جاری ہے۔

عینی شاہدین  کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے دفتر کی دوسری منزل  پر جاتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ یہ عمارت صدارتی محل، وزارتِ خارجہ اور سفارتخانو ں کے جوار  میں واقع ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے  قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں