بھارت نےکشمیر کےتجارتی راستے پاکستان پر بند کر دیئے

بھارت نے اعلان کیا کہ وہ بھارتی اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے درمیان سرحد کے آر پار تجارت کو معطل کر رہا ہے

1186451
بھارت نےکشمیر کےتجارتی راستے پاکستان پر بند کر دیئے

بھارت نے اعلان کیا کہ وہ بھارتی اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے درمیان سرحد کے آر پار تجارت کو معطل کر رہا ہے۔

 بھارت کا الزام ہے کہ اسے غیر قانونی  اسلحہ  بھارت پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

 بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان  خفیہ  اطلاعات  کی روشنی میں کیا گیا ہے جن کے مطابق اس سہولت کو غیر قانونی  اسلحے، منشیات اور جعلی کرنسی سرحد پار پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ  بھارت اور پاکستان نے تنازعات کے باوجود دونوں ممالک کے زیر انتظام کشمیر کے دونوں حصوں کے درمیان تجارت کا سلسلہ بحال رکھا ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں