افغان شہر قندز پر طالبان نے دھاوا بول دیا

قندز ضلعی شوری کے نائب صدر صفی اللہ عامری نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 38 زخمی ہوئے ہیں

1182687
افغان شہر قندز پر طالبان نے دھاوا بول دیا

افغانستان میں طالبان کے شمالی شہر قندز میں حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

قندز  محکمہ پولیس کے ترجمان انعام الدین رحمانی  کا کہنا ہے کہ طالبان ارکان  کے قندز شہر کے مرکزی  علاقے پر تین اطراف سے دھاوا بولنے کے بعد جھڑپ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو جانی نقصان  پہنچنے والی یہ جھڑپ تا حال جاری ہے۔

قندز ضلعی شوری کے نائب صدر صفی اللہ عامری نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 38 زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین  کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد علاقے کی بعض چوکیاں اور تھانے  طالبان  کے قبضے میں آ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ شہری مرکز پر سال 2015 میں  طالبان نے قبضہ  کر لیا تھا جسے قلیل مدت کے اندر واپس لے لیا گیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں