افغانستان: طالبان کے حملے میں 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے کندز کی تحصیل چاردیرے میں طالبان کا حملہ، 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک، 12 زخمی

1181320
افغانستان: طالبان کے حملے میں 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے کندز کی تحصیل چاردیرے  میں طالبان کے حملے کے نتیجے میں 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

کندز ضلعی مجلس شوریٰ کے سربراہ محمد یوسف ایوبی نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے تحصیلی مرکز پر حملے کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔

ایوبی کے مطابق حملے کے نتیجے میں 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

تاہم طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں سکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں