انڈونیشیا: ہیرے کی کان میں لینڈ  سلائیڈنگ، 5 کان کن ہلاک

انڈونیشیا کے جنوبی صوبے کالیمانتان  میں ہیرے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 5 کان کن ہلاک ہو گئے

1180335
انڈونیشیا: ہیرے کی کان میں لینڈ  سلائیڈنگ، 5 کان کن ہلاک

انڈونیشیا کے جنوبی صوبے کالیمانتان  میں ہیرے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 5 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔

روزنامہ کمپاس کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں صوبے سے منسلک علاقے بانجار بارو میں واقع ہیرے کی کان  میں لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا۔

حکام کی طرف سے جار ی کردہ بیان کے مطابق  لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 5 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں ۔ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور مٹی تلے دبے کان کنوں کی لاشیں ان کے عزیز و اقارب کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مون سون بارشوں  کے زیر اثر ملک انڈونیشیا  میں عام طور پر سال بھر شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ایک تواتر سے پیش آتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں