افغانتسان میں سیلاب سے مزید جانیں ضائع

ملک میں کچھ مدت سے جاری موسلا دھار بارشیں سیلاب آنے اور اموات کا موجب بن رہی ہیں

1178137
افغانتسان میں سیلاب سے مزید جانیں ضائع

 

افغانستان کے علاقوں سمنگان، بدغیس اور بالان میں سیلاب کی آفت سے  14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سمنگان دفترِ گورنر کے ترجمان محمد صدیق عزیز کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں چند روز سے جاری شدید بارشیں سیلاب آنے کا موجب بنیں جس کے ریلے میں بہتے ہوئے سات افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

سیلاب کی زد میں آنے والے دو افراد سے تاحال کوئی اطلاع موصول نہ ہونے کا ذکر کرنے والے عزیز نے بتایا کہ سیلاب نے سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچایا ۔

بدغیس  کے دفتر گورنر کے ترجمان جمشید شہابی  کا کہنا ہے  کہ علاقے بھر میں سیلاب کی زد میں آنے والے چار افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے درجنوں  جانور بھی تلف ہو گئے ۔

اُدھر صوبہ بالان  کے تین اضلاع میں  آنے والے سیلاب سے تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ  ایک ہفتے پیشتر بھی ملک کے مغربی علاقوں ہرات اور بدگیس میں سیلاب سے 15 افراد جان بحق ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں