بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ،3 پاکستانی فوجی شہید ،1 زخمی

پاک فوج کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی منصب شہید ہوگئے جب کہ ایک جوان زخمی ہے

1175553
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ،3 پاکستانی فوجی شہید ،1 زخمی

 بھارتی فوج  کی کنٹرول لائن پر  فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

 پاک فوج کے مطابق، بھارتی فوجیوں نے  اپنے زیر کنٹرول کشمیر سے  ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر  جنگ  بندی  معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھ چکری میں راولا کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی منصب شہید ہوگئے جب کہ ایک جوان زخمی ہے۔

پاک فوج نے کہا  ہے ملک کی  خاطر  ان تینوں  جوانوں نے جام  شہادت نوش کیا   جس کے جواب میں   پاک فوج نے  بھی   بھارتی فائرنگ کا جواب دیا ، جس کے نتیجے میں بھاری فوج  کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج  کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی جوان اور عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں