چین: جنگل کی آگ پر قابو پانے کے دوران فائر بریگیڈ کے 26 اہلکار ہلاک

صوبہ سیچوان کے پہاڑی علاقے میں ہفتے کے آخر میں لگنے والی جنگل کی آگ پر قابو پانے کے دوران فائر بریگیڈ کے 26 اہلکار ہلاک ہو گئے

1174876
چین: جنگل کی آگ پر قابو پانے کے دوران فائر بریگیڈ کے 26 اہلکار ہلاک

چین کے صوبہ سیچوان کے پہاڑی علاقے میں ہفتے کے آخر میں لگنے والی جنگل کی آگ پر قابو پانے کے دوران فائر بریگیڈ کے 26 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین کے محکمہ ہنگامی حالات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ 3 ہزار 800 میٹر بلند پہاڑی علاقے میں جنگل کی آگ بجھانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک ہوا کا رُخ تبدیل ہونے سے عملے کے بعض  افراد محصور ہو کر رہ گئے۔

بیان کے مطابق ہفتے کے روز لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ   کے عملے میں شامل 689 افراد نے کام شروع کیا لیکن ان میں سے 30 کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا۔

طبّی سامان کے ساتھ 2 ہیلی کاپٹروں کو جائے وقوعہ کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔

امدادی ٹیموں  کو لا پتہ  عملے کے 26 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ دیگر  کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں چین کے مختلف علاقوں میں جنگل کی آگ لگ رہی ہے۔



متعللقہ خبریں