تھائی لینڈ کے انتخابات نقائص سے بھرپور ہیں: عالمی مبصرین

بين الاقوامی مبصرين کے ايک گروپ نے تھائی لينڈ ميں ہونے والے انتخابات کو ’نقائص‘ سے بھرپور قرار ديا ہے

1170921
تھائی لینڈ کے انتخابات  نقائص سے بھرپور ہیں: عالمی مبصرین

بين الاقوامی مبصرين کے ايک گروپ نے تھائی لينڈ ميں ہونے والے انتخابات کو ’نقائص‘ سے بھرپور قرار ديا ہے۔

 ايشيا نيٹ ورک فار فری اليکشنز نے کہا ہے کہ اعلان کردہ چند نتائج کافی غلط ہيں۔

مبصرين کے مطابق، بے ضابطگيوں کی وجہ سے عام انتخابات کی  ساکھ  متاثر ہوئی ہے۔ دريں اثناء تھائی لينڈ کے انتخابی  کميشن نے انتخابات اور اب تک کيے جانے والے غير حتمی نتائج کے اعلان کا دفاع کيا ہے۔

 مکمل حتمی نتائج کا اعلان جمعہ 29 مارچ تک متوقع ہے۔

 تھائی لینڈ  ميں سن 2014 کی فوجی بغاوت کے بعد ہونے والے ان پہلے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے  تحت  فوج کی حمايت يافتہ جماعت سبقت لیے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں