افغانستان: بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی

افغانستان کے صوبے ننگرہار  میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں

1170313
افغانستان: بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی

افغانستان کے صوبے ننگرہار  میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ننگر ہار گورنر دفتر کے ترجمان عطا اللہ ہنگوئی کے مطابق ننگر ہار کے مرکزی شہر جلال آباد کی ایک دوکان میں نصب  بم کے دھماکے  میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہنگوئی کے مطابق زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں