بھارتی وزیر اعظم کے پاکستان کو تہنیتی پیغام پر عمران خان کا مثبت رد عمل

مودی کی جانب سے یوم پاکستان کی مبارکباد دینا دونوں ملکوں  کے مابین حالیہ ایام میں سربراہی سطح پر پہلی مثبت پیش رفت ہے

1169206
بھارتی وزیر اعظم کے پاکستان کو تہنیتی پیغام پر عمران خان کا مثبت رد عمل

وزیراعظم پاکستان   عمران خان  بتایا ہے کہ  کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر عوام سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے مودی کے پیغام کو شیئر کرنے والے عمران  خان  کا کہنا ہے کہ انہوں نے "وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ پیغام وصول کیا ہے: "میں پاکستان کے قومی دن کے موقع اپنی مسرت اور بہترین خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ برِصغیر کے لوگ مل کر ایک جمہوری، پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال خطے کے لیے کام کریں اور ایسی فضا بنائیں جو تشدد اور دہشت سے پاک ہو۔"

عمران خان نے بھارتی ہم منصب کے پیغام کا جواب بھی شیئر کیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ"میں نریندر مودی کے پیغام کو خوش آمدید کہتا ہوں، جس طرح ہم یوم پاکستان منا رہے ہیں تو میرا ماننا ہے کہ تمام مسائل خاص کر بنیادی مسئلہ کشمیر کے حل اور ہمارے تمام لوگوں کے لیے امن و استحکام کی بنیاد پر نیا تعلق قائم کرنے کے لیے بھارت سے جامع مذاکرات شروع کرنے لیے یہی وقت ہے۔"

خیال رہے کہ مودی کی جانب سے یوم پاکستان کی مبارکباد دینا دونوں ملکوں  کے مابین حالیہ ایام میں سربراہی سطح پر پہلی مثبت پیش رفت ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک ماہ فروری میں کشیدگی  کے بام عروج پر پہنچنے پر جنگ کے دہانے پر آن کھڑے ہوئے تھے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں