انڈونیشیا :سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 89 تک جا پہنچی،159 افراد تاحال لاپتہ

انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا میں ہونے والی مسلسل بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی ہے جس کی وجہ سےمختلف  دیہاتوں میں 89 افراد ہلاک اور 159 لا پتہ ہو چکے ہیں

1166268
انڈونیشیا :سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 89 تک  جا پہنچی،159 افراد تاحال لاپتہ

انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا میں ہونے والی مسلسل بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی ہے۔

 سیلابی ریلوں نے اپنی راہ میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کردیا ہے ۔

سیلابی ریلوں نے مختلف  دیہاتوں میں 89 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے۔

بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں لرزش اراضی کے واقعات رونما ہوئے۔

حکام کے مطابق ، اس آفت کے نتیجے میں  درجنوں افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ  مجموعی طور پر 59 1افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کو 6 ماہ کے دوران دو مرتبہ سونامی  کا سامنا رہا ہے جبکہ بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ بھی وقتاً فوقتاً جاری ہے۔

 ان موسمی تغیرات کے باعث انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ معذور ہونے والے الگ ہیں۔



متعللقہ خبریں