انڈونیشیا: سیلاب کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک

صوبہ پاپووا کے دارالحکومت جایا پورہ  میں کل سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک، 59 زخمی

1164901
انڈونیشیا: سیلاب کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں سیلاب کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

انڈونیشیا کے قومی محکمہ آفات کے ترجمان سوٹوپو پروو نگروہو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبہ پاپووا کے دارالحکومت جایا پورہ  میں کل سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نگروہو کے مطابق سیلاب میں 59 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں  جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقے میں تلاش و بچاو کا کام جاری ہے تاہم متعدد علاقوں تک رسائی کے راستے مسدود ہونے کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے آفت زدگان کے لئے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سولاویسی میں ماہِ جنوری میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 68 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں