افغانستان: بم حملوں کے نتیجے میں 3 فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبوں غزنی اور قندھار میں بم حملوں کے نتیجے میں 3 فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے

1165073
افغانستان: بم حملوں کے نتیجے میں 3 فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبوں غزنی اور قندھار میں بم حملوں کے نتیجے میں 3 فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزنی گورنر  دفتر کے ترجمان محمد عارف نور نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قاضی قلعے  کے علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم اس وقت پھٹ گیا جب فوجی وہاں سے گزر رہے تھے۔

نوری کے مطابق حملے میں 3 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

غزنی ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے میں 2 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

صوبہ قندھار کے   علاقے ارغنداب میں ایک باغیچے میں نصب بم  کے دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قندھار کے پولیس ڈائریکٹر تادین خان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے ایک پبلک آرڈر اینڈ سکیورٹی کمانڈر حاجی زمارائی ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں