امریکہ، بھارت میں 6 جوہری پاور پلانٹ لگائے گا

دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان گلوبل سکیورٹی اور سول جوہری توانائی کے موضوع پر تعاون میں اضافے کے موضوع پر سمجھوتہ طے پا گیا

1163475
امریکہ، بھارت میں 6 جوہری پاور پلانٹ لگائے گا

امریکہ، بھارت میں 6 جوہری پاور پلانٹ لگائے گا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق بھارت میں منعقدہ بھارت۔امریکہ اسٹریٹجک سلامتی ڈائیلاگ اجلاس کے بعد شائع ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان گلوبل سکیورٹی اور سول جوہری توانائی کے موضوع پر تعاون میں اضافے کے موضوع پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق امریکہ بھارت میں 6 جوہری پاور پلانٹ لگائے گا۔

علاوہ ازیں دونوں ملک وسیع تباہی پھیلانے والے اسلحے کے پھیلاو کو روکنے  کے معاملے میں بھی مل کر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان جوہری توانائی کے موضوع پر تعاون اکتوبر 2008 میں طے پانے والے سمجھوتے سے شروع ہوا۔

اس کے بعد بھارت نے فرانس، روس، کینیڈا، ارجنٹائن ، آسٹریلیا، سری لنکا، برطانیہ ، جاپان، ویتنام ، بنگلہ دیش، قزاقستان اور جنوبی کوریا کے ساتھ بھی سول جوہری تعاون کے سمجھوتے طے کئے ہیں۔   

 



متعللقہ خبریں