ملائیشیا: کم جونگ نم کا قتل، دو خواتین ملزمان بری اورمقدمہ ختم

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کے قتل کے الزام میں زیر حراست دونوں خاتون ملزمان کو غیر متوقع طور پر رہا کر تے ہوئے  عدالت نے مقدمے کی کارروائی روک دینے کا حکم بھی  دے دیا ہے

1160993
ملائیشیا: کم جونگ  نم کا قتل، دو خواتین ملزمان بری اورمقدمہ ختم

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کے قتل کے الزام میں زیر حراست دونوں خاتون ملزمان کو غیر متوقع طور پر بری  کر تے ہوئے  عدالت نے مقدمے کی کارروائی روک دینے کا حکم بھی  دے دیا ہے ۔

عدالت نے اپنے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

یاد رہے کہ  کم جونگ اُن کے بیرون ملک مقیم سوتیلے بھائی کم جونگ نَم کو دو سال قبل کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر ایک اعصابی زہر کے ٹیکے سے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

 دونوں ملزم خواتین کا دعویٰ تھا کہ کوآلالمپور کے ہوائی اڈے پر ایک شخص نے ان کی خدمات ایک مبینہ ٹی وی شو کے مزاحیہ ویڈیو کے لیے  حاصل کی تھیں۔



متعللقہ خبریں