جرمن وزیرخارجہ غیر اعلانیہ دورےپر افغانستان پہنچ گئے

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس ایک غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں جو کہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جرمنی دوسرے سب سے بڑے امداد دہندہ ملک کے طور پر اپنی ذمے داریاں پوری  کے لیے تیار ہے

1161035
جرمن وزیرخارجہ غیر اعلانیہ  دورےپر افغانستان پہنچ گئے

 جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس ایک غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔

 جرمن دفتر خارجہ کے مطابق، ہائیکو ماس یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جرمنی دوسرے سب سے بڑے امداد دہندہ ملک کے طور پر اپنی ذمے داریاں پوری  کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ  نیٹو کی سربراہی میں 1300 جرمن فوجی افغانستان میں تعینات ہیں جن  کا مقصد افغان فوج  کی تربیت کرنا  ہے۔

گزشتہ ماہ    ، وفاقی حکومت نے اس جرمن فوجی مشن میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا۔

 دوسری جانب امریکہ ، افغانستان میں تعینات اپنے 14000 فوجیوں کی تعداد نصف کر دینا چاہتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں