ترکی پاکستان اورکشمیریوں کی حمایت کرتا رہےگا، صدرایردوان کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر ایردوان نے وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ میں تقریر کرنے اور بھارت  کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے  امن کے قیام کے لیے کی جانے والیکوششوں کو سراہا ہے

1154638
ترکی پاکستان اورکشمیریوں کی حمایت کرتا رہےگا، صدرایردوان کا وزیراعظم عمران خان  سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر  رجب طیب ایردوان نے پاکستان کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

 شام کے وقت دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔

صدر ایردوان نے وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ میں تقریر کرنے اور بھارت  کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے  امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے

 صدر ایردوان نے کہا کہ مذہب اسلام امن کا مذہب ہے اور آپس کے جھگڑوں کو ان کےذریعے حل کرنے کی تلقین کرتا ہے۔

صدر ایردوان وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بھارتی  پائلٹ کی رہائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ  عمران خان کا یہ حکمت عملی ان کے اعتماد سے اور انکی طاقت کی کی عکاسی کرتی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے صدر ایردوان کو تازہ ترین صورتحال اور اور چند روز سے جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔  انہوں نے مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وستم سے بھی آگاہ کیا ۔

 وزیراعظم عمران خان نے صدر ایردوان، حکومت ترکی اور ترک عوام کا پاکستان اور کشمیر کے ساتھ مکمل یکجہتی پر شکریہ ادا کیا ۔

 دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صدر رجب طیب  ایردوان  کے دورہ پاکستان کے دوران ترکی پاکستان ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں مذاکرات کرنے کا موقع میسر آئے گا۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےبھارت  اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد صدر ایردوان سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے ٹیلی فون کرنے سے آگاہ کیا تھا۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ترکی کا ساتھ دیتا رہے گا

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں  بھارت  اور  پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی اور علاقے کی تازہ ترین صورت حال اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔



متعللقہ خبریں