کم جونگ اُن ٹرمپ سے ملنے ویت نام پہنچ گئے

شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن ویتنام کے دارالحکومت ہنوئے پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

1152616
کم جونگ اُن ٹرمپ سے ملنے ویت نام پہنچ گئے

شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن ویتنام کے دارالحکومت ہنوئے پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

امریکہ  اور شمالی کوریا کے درمیان یہ سربراہی ملاقات 27 اور 28 فروری کو ہونا ہے۔

 ٹرمپ اور کِم جونگ اُن کی یہ دوسری ملاقات ہو گی۔

 اس سے قبل دونوں رہنما گزشتہ سال  جون میں ملاقات کر چکے ہیں۔

 ان ملاقاتوں کا مقصد شمالی کوریا کو اس کے جوہری اور میزائل پروگرام سے دستبردار ہونے پر راضی کرنا اور جزیرہ نما کوریا اور خطے میں امن کا قیام ہے۔

 دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات کے موقع پر ہنوئے میں حفاظت  کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں