افغانستان: غلطی سے فوجی چوکی نشانہ بن گئی، 8 فوجی ہلاک

صوبہ غزنی میں غلطی سے فوجی چوکی پر فضائی حملے میں 8 فوجی ہلاک ہو گئے

1152932
افغانستان: غلطی سے فوجی چوکی نشانہ بن گئی، 8 فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبہ غزنی میں غلطی سے فوجی چوکی پر فضائی حملے میں 8 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزنی کے گورنر دفتر کے ترجمان عارف نوری نے کہا ہے کہ افغان ائیر فورس نے غزنی کی تحصیل جگوری میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا۔

نوری کے مطابق حملے میں غلطی سے فوجی چوکی  نشانہ بن گئی ہے جس کے نتیجے میں 8 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

موضوع سے متعلق تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

دوسری طرف افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار  کے مرکزی شہر جلال آباد میں بم حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ننگر ہار گورنر دفتر  کے ترجمان عطا اللہ ہوگیانی نے کہا ہے کہ سیکنڈ زون میں پولیس کی گاڑی میں نصب بم  پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 2شہری ہیں۔

ہوگیانی کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں