چین اور سعودی عرب کے س درمیان جدید اور اعلی ٹیکنالوجیکی منتقلی پر بات چیت

ین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ وانگ یی   نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے ہمراہ خارجی امور کے وزیر مملکت عادل الجبیر سے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی ہے

1150471
چین اور  سعودی عرب کے س درمیان جدید اور اعلی ٹیکنالوجیکی منتقلی  پر  بات چیت

چین نے سعودی عرب کے ساتھ جدید اور اعلی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ وانگ یی   نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے ہمراہ خارجی امور کے وزیر مملکت عادل الجبیر سے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔

 ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر موجود غیر یقینی صورتحال کے دور میں دونوں  ممالک بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کو حل کرنے کے بارے میں زیادہ مثبت اور بہتر طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ نے کہا ہے کہ دنیا میں تمام ہی ممالک کو ترقی کرنے کا حق حاصل ہے۔ سعودی  عرب معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور اپنے ان  وسائل کو ترقی کے لئے استعمال کرنے کا خواہاں ہے۔ چین سعودی عرب  کی ترقی کی راہ پر چلنے اور اس سلسلے میں اٹھائے جانے والی ترقیاتی پروگرام مکمل حمایت کرتا ہے اور چین سعودی عرب کو جدید  اور اعلیٰ  ٹیکنالوجی  کو منتقل کرنے کے لئے تیار ہے

دریں اثنا سعودی ولی عہد پاکستان اور ہندوستان کے دوروں کے بعد جمعرات کے دن چین پہنچےجہاں وہ   علاقائی سفارتکاری کی بدولت سعودی  ان ممالک سے اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش میں ہے۔

اس دو روزہ دورے کے دوران وہ بروز جمعہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

سعودی عرب کے ولی عہد ، وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو چین کے دورے کے پہلے روز تاریخی اورعظیم دیوارِ چین کی سیر کی ہے اور اس کے مختلف حصے دیکھے ہیں۔

الریاض میں متعیّن چینی سفیر لی ہوا شین اور بعض دوسرے اعلیٰ حکومتی عہدے دار بھی ان کے ہمراہ تھے اور انھوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کو دیوارِ چین کے تاریخ اور دفاعی اہمیت سے آگاہ کیا۔
سعودی ولی عہد کے نجی دفتر کے ذمے دار بدرالعساکر نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد نے تاریخی اور ثقافتی سنگ ِ میل کی اہمیت کی حامل دیوارِ چین کا دورہ کیا ہے اور تصاویر میں انھیں اس کے سب سے مقبول حصے بڈالنگ پر چلتے ہوئے د یکھا جاسکتا ہے۔

محمد بن سلمان کے چین پہنچنے پر وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ نامی عالمی تجارتی انفرا اسٹرکچر کا موضوع ایجنڈے میں اہمیت کا حامل رہے گا۔ جمعرات کے دن سعودی انڈسٹری منسٹر خالد بن عبدالعزیز نے چینی سرکاری نیوز ایجنسی سنہوا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس سرمایہ کاری کے لیے ایک خطیر رقم موجود ہے اور وہ اسے منافع بخش شعبہ جات میں لگانا چاہتا ہے۔

چین کے دورے پر گئے ہوئے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان آج چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔

 انہوں نے چینی نائب وزیراعظم ہان ژینگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی۔ یہ ملاقات بیجنگ کے گریٹ ہال میں ہوئی۔ چینی نائب وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے چینی سعودی تعاون فورم کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ یہ امر اہم ہے کہ سعودی عرب چین کو خام تیل فراہم کرنے والے اہم ترین ملکوں میں شمار  کیا جاتا ہے۔ سعودی ولی عہد چین سے قبل پاکستان اور بھارت کے دورے بھی کر چکے ہیں۔

انھوں نے ملائشیا اور انڈونیشیا کے دورے پر بھی جانا تھا لیکن ان کی مصروفیات کے پیش نظر ان دونوں ملکوں کے دورے فی الحال ملتوی کر دیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں