افغانستان: طالبان  کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک

عسکریت پسندوں نے چمتال پولیس چوکی پر حملہ کیا جس میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں: عادل شاہ عادل

1146875
افغانستان: طالبان  کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے بلخ  کی تحصیل چمتال  کی پولیس چوکی پر  طالبان  کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

بلخ پولیس ڈائریکٹریٹ  کے ترجمان عادل شاہ عادل نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عسکریت پسندوں نے چمتال پولیس چوکی پر حملہ کیا جس میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں طالبان   کی طرف سے بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور علاقے میں اضافی یونٹیں پہنچنے پر حملہ آور پس قدمی کر  گئے ہیں۔

تاہم طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق   حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں میں دو پولیس افسران بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں