وینیزویلا بحران کا حل مذاکرات میں ہے : چین

چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وینزویلا کے سیاسی بحران کے حل کا واحد راستہ مسلسل مذاکرات ہیں جس کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنا ہونگی

1141836
وینیزویلا بحران کا حل مذاکرات  میں ہے : چین

چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وینزویلا کے سیاسی بحران کے حل کا واحد راستہ مسلسل مذاکرات ہیں۔

 اس مناسبت سے چین نے  عالمی کوششوں کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا ہے۔

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ حکومت یقین رکھتی ہے کہ وینزویلا کے بحران کا حل وہاں کے دستور کی حدود میں رہتے ہوئے عوام کے ہاتھ میں ہے۔

 یہ چینی بیان  سات فروری کو وینزویلا کے بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی رابطہ گروپ کے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔

 اس چودہ ملکی گروپ میں اسپین، اٹلی، پرتگال اور سویڈن بھی شامل ہیں۔

 چین وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا قریبی حلیف تصور کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں