بھارت: ماو باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ، 5 باغی ہلاک

روٹکاٹولی کے جوار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان صبح کے وقت جھڑپ  ہوئی جس کے نتیجے میں 5 ماو باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا

1134768
بھارت: ماو باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ، 5 باغی ہلاک

بھارت میں سکیورٹی فورسز اور ماو باغیوں کے درمیان مسلح جھڑپ میں 5 باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق صوبہ چار کھنڈ سے منسلک گاوں روٹکاٹولی کے جوار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان صبح کے وقت جھڑپ  ہوئی جس کے نتیجے میں 5 ماو باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

جھڑپ کے بعد باغیوں کے زیر استعمال کثیر تعداد میں اسلحے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے انقلابی لیڈر ماو زے تنگ  سے الہام لینے والے ماو باغی 1967 سے بھارت کے مختلف صوبوں میں مسلح کاروائیاں کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں