افغانستان طالبان  کے  افغان فورسز کے بیس پر حملے  کے نتیجے میں 12 فوجی ہلاک

افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے بیس پر طالبان کے حملےکے بعد جوابی کارروائی کے دوران 3 حملہ آور مارے گئے۔ ایک حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو بیس کے نزدیک دھماکے سے اڑا دیا

1129696
افغانستان طالبان  کے  افغان فورسز کے بیس پر حملے  کے نتیجے میں 12 فوجی ہلاک

افغانستان  کے  صوبے وردک میں طالبان  کے  افغان فورسز کے بیس پر حملے  کے نتیجے میں 12 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے بیس پر طالبان کے حملےکے بعد جوابی کارروائی کے دوران 3 حملہ آور مارے گئے۔

ایک حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو بیس کے نزدیک دھماکے سے اڑا دیا، دیگر حملہ آور بیس کے اندر داخل ہوگئے، جبکہ افغان فورسز سے جھڑپوں میں 3حملہ آور مارے گئے۔

افغان حکام کے مطابق حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ طالبان نے وردک میں فوجی اڈے پر کیے گئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

گورنر کے ترجمان رحمان مینگل کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ صبح 7 بجے بیس کے قریب ہوا جہاں افغان فورسز تعینات تھیں۔

افغان میڈیا کے مطابق تحریک طالبان افغانستان نے فوجی اڈے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ’طالبان کے ایک گروپ نے دھماکے کے بعد فوجی اڈے پر حملہ بھی کیا ہے‘ تاہم افغان حکام کی جانب سے فوجی اڈے پر گروپ حملے کی تردید کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر اور این ڈی ایف کے صوبائی چیف کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں گورنر کی حفاظت پر تعینات 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں صوبے کے گورنر سمیت صوبائی این ڈی ایف چیف محفوظ رہے تھے۔



متعللقہ خبریں