افغانستان، صوبہ جزجان میں طالبان کا دھاوا، 6 محافظین ہلاک

صوبہ جزجان  کے فیض ِ آباد  کمشنر ایلیف شاہ اطائی  نےاخباری نمائندوں  کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ شر پسندوں نے گوگل داش گاؤں کے محافظین   تھانے پر دھاوا بول دیا

1124034
افغانستان، صوبہ جزجان  میں طالبان کا دھاوا، 6 محافظین ہلاک

 

شمالی افغانستان  میں طالبان  عسکریت پسندوں کے  فوجی تھانوں پر حملوں میں 6 محافظین ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبہ جزجان  کے فیض ِ آباد  کمشنر ایلیف شاہ اطائی  نےاخباری نمائندوں  کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ شر پسندوں نے گوگل داش گاؤں کے محافظین   تھانے پر دھاوا بول دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے کے بعد  چھڑنے والی جھڑپ میں دونوں طرفین کو جانی نقصان پہنچا ہے۔

محافظین کے کمانڈر اللہ برین قاریہ  کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کے حملے سے 6 مخافظین ہلاک  ہو ئے ہیں جبکہ اضافی کمک کو علاقے کو روانہ کیا گیا ہے جس نے شر پسندوں کو پسپا کر دیا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے اعلان  کیا ہے کہ اس حملے میں 8 محافظین مارے  گئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں