بھارت: کشتی الٹنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک

کشتی الٹنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں  زیادہ تعداد بچوں کی ہے جبکہ ایک  مسافر لاپتہ ہے

1118729
بھارت: کشتی الٹنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک

بھارت کے صوبہ اڑیسا میں ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق  اڑیسا کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع کیندرا پارہ کے دریائے مہاندی میں کثیر تعداد میں مسافروں پر مشتمل کشتی الٹ گئی ہے۔ مسافروں میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔

پٹنائک نے کہا ہے کہ کشتی الٹنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں  زیادہ تعداد بچوں کی ہے جبکہ ایک  مسافر لاپتہ ہے۔

انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حادثہ کشتی کی صلاحیت سے زیادہ مسافروں کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں