شمالی کوریا کے پرانے جوہری تجربے زلزلوں کا موجب بن رہے ہیں

جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ آج شمالی کوریا کے شہر ہیمگ یونگ شہر میں رونما   ہونے والا2٫8 کی شدت کا زلزلہ 16 ماہ قبل کے جوہری تجربے   کےاثرات  کا نتیجہ ہے

1117796
شمالی کوریا کے پرانے جوہری تجربے زلزلوں کا موجب بن رہے ہیں

بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا  کا تین  ستمبر 2017 کو زیر ِ زمین جوہری تجربہ تا حال زلزلے آنے کا موجب بن رہا ہے۔

جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ آج شمالی کوریا کے شہر ہیمگ یونگ شہر میں رونما   ہونے والا2٫8 کی شدت کا زلزلہ 16 ماہ قبل کے جوہری تجربے   کےاثرات  کا نتیجہ ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر 2017 میں نکلیئر بم کا تجربہ شمالی کوریا کا چھٹا تجربہ تھا۔

اس وقت جاپانی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ مذکورہ  جوہری تجربہ 160 کلو ٹن توانائی پیدا کرتے ہوئے 6٫3 کی شدت کے زلزلے کا موجب بنا تھا۔

ماہرین  نے بتایا تھا کہ اس دھماکے کی شدت 1945 میں ہیروشیما پر داغے گئے ایٹم بم  سے 10 گنا زیادہ تھی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں