افغانستان: طالبان کے خلاف آپریشن، 2 ایرانی عسکریت پسندوں سمیت 29 طالبان ہلاک

صوبہ فاریاب کی تحصیلوں شیرین تگاب اور خواجہ سبز پوش  میں طالبان کے خلاف فضاء اور زمین سے آپریشن میں 29 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 عسکریت  پسند ایرانی شہری تھے

1117724
افغانستان: طالبان کے خلاف آپریشن، 2 ایرانی عسکریت پسندوں سمیت 29 طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبہ فاریاب میں طالبان کے خلاف آپریشن میں 29 طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ملک کے شمال میں 209 ویں ونگ کمانڈ آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فاریاب کی تحصیلوں شیرین تگاب اور خواجہ سبز پوش  میں طالبان کے خلاف فضاء اور زمین سے آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں 29 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے 2 عسکریت  پسند ایرانی شہری تھے۔

بیان کے مطابق آپریشن میں 4 فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  ایران کے افغان طالبان کے ساتھ تعاون کرنے سے متعلق خبریں ذرائع ابلاغ میں نکل چکی ہیں لیکن تنظیم میں ایران کے شہری دہشت گردوں کی موجودگی  کی سرکاری طور پرت پہلی دفعہ تصدیق ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں