افغانستان: طالبان کا حملہ 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک ، 23 زخمی

ساری پُل کی تحصیل سایاد میں طالبان کے حملے کی نتیجے میں 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے

1116987
افغانستان: طالبان کا حملہ 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک ، 23 زخمی

افغانستان کے  شمالی  صوبے ساری پُل کی تحصیل سایاد میں طالبان کے حملے کی نتیجے میں 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ساری پُل  گورنر دفتر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی کے مطابق طالبان نے تحصیل سایاد  کے تین اطراف سے حملہ کیا۔

امانی کے مطابق حملے میں 20 سکیورٹی اہلکار  ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے  کے بعد ہونے والی جھڑپ میں کثیر تعداد میں طالبان  کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں