افغانستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں غلطی سے شہری ہلاک

صوبہ پاکتیا  میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے کئے گئے آپریشن میں غلطی سے شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا

1117184
افغانستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں غلطی سے شہری ہلاک

افغانستان کے صوبہ پاکتیا  میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے کئے گئے آپریشن میں غلطی سے شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پاکتیا کے نائب گورنر عبدالولی ساہی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورس کی طرف سے پاکتیا کی تحصیل زرمات میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف کئے گئے آپریشن کے دوران غلطی سے شہری نشانہ بن گئے ہیں۔

ساہی کے مطابق آپریشن کے بارے میں سکیورٹی فورسز نے گورنر دفتر کو مطلع نہیں کیا تھا اور خواہ  غلطی سے ہی کیوں نہ ہو شہریوں کو نشانہ بنایا جانا ناقابل قبول ہے۔

علاقے کے رہائشی ظاہر زرماتی نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں  6 شہریوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔



متعللقہ خبریں