بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر جھڑپوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

بنگلا دیش میں گیارہویں عام انتخابات کے لیے جاری ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے جاری ہے، جب کہ پُر تشدد واقعات میں اب تک17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

1116213
بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات  کے موقع پر جھڑپوں  کے نتیجے  میں 17 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل تشدد اور بے قاعدگیوں کے الزامات کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ دونوں اہم جماعتیں ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات عائد کر رہی ہیں۔

بنگلا دیش میں گیارہویں عام انتخابات کے لیے جاری ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے جاری ہے، جب کہ پُر تشدد واقعات میں اب تک17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بنگلہ دیش کے الیکش کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ انتخابی عمل میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیق شروع کر دی گئی ہے اور ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ ووٹوں کی گنتی پیر تک مکمل کر لی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق رائے دہی کے عمل کے دوران تصادم کے کئی واقعات رونما ہوئے، جن میں کم از کم سترہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو بی این پی کی زیر قیادت قائم اتحاد وزرات عظمیٰ کی دوڑ سے باہر کرسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کی قومی اسمبلی کی تین سو نشتوں پر 10 ہزار کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جن کےلیے ملک بھر میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

بنگلا دیش عام انتخابات کے دوران پُر تشدد واقعات سے نمٹنے کےلیے 6 لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق بشخالی میں پولیس کی فائرنگ سے اپوزیشن جماعت کا کارکن، بنگلادیش کے علاقے رنگا متی میں عوامی لیگ کا کارکن سمیت اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقامی خبر رساں اداروں کو کہنا ہے کہ حسینہ واجد کو حکومت بنانے کےلیے 300 میں سے 151 نشتوں کر کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے، شیخ حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنا ووٹ کاسٹ کرچکی ہیں۔

خیال رہے کہ انتخابات کا اعلان ہوتے ہی بنگلادیشی عدالت نے اپوزیشن جماعت بی این پی کی سربراہ و سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء سمیت 17 سربراہوں کو کرپشن اور دیگر الزامات کے تحت جیل بھیج دیا تھا، خالدہ ضیاء 17 برس قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اب تک اپوزیشن جماعت 15 ہزار سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کرچکی ہیں۔



متعللقہ خبریں