نئی پابندیاں لگا کر امریکہ ماضی کے تنازعے کو ہوا دے رہا ہے:شمالی کوریا

شمالی کوریا نے نئی پابندیوں کے تناظر میں امریکہ  کو خبردار کیا ہے کہ نئی پابندیوں کی صورت میں ماضی کا تنازعہ دوبارہ سے شروع ہو سکتا ہے

1108188
نئی پابندیاں لگا کر امریکہ ماضی کے تنازعے کو ہوا دے رہا ہے:شمالی کوریا

شمالی کوریا نے نئی پابندیوں کے تناظر میں امریکہ  کو دھمکی دی ہے۔

 پیونگ یانگ کے مطابق، نئی پابندیوں کی صورت میں ماضی کا تنازعہ دوبارہ سے شروع ہو سکتا ہے۔

 اس کے علاوہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری  اسلحے سے پاک کرنے کی تمام تر کوششیں ہمیشہ کے لیے دفن ہو سکتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  امریکہ  اگر یہ سمجھتا ہے کہ پابندیاں سخت کر کے اور دباؤ بڑھا کر وہ شمالی کوریا کو جوہری  اسلحہ  ختم کرنے پر مجبور کر سکتا ہے تو یہ اُس کی خوش فہمی ہے۔

واضح رہے کہ  امریکہ نے آج  سے  تین اہم شمالی کوریائی عہدیداروں پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں