کینیڈا کا سابق سفیر چین میں گرفتار

کینیڈا میں چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی مالی  افسر کی گرفتاری  اور رہائی کے بعد کینیڈا کے سابق سفیر مائیکل کوورگ کو چین میں گرفتار کرلیا گیا

1106169
کینیڈا کا سابق سفیر چین میں گرفتار

کینیڈا میں چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی مالی  افسر کی گرفتاری  اور رہائی کے بعد کینیڈا کے سابق سفیر مائیکل کوورگ کو چین میں گرفتار کرلیا گیا۔

خبر کے مطابق، انٹرنیشنل کرائسز گروپ نے بتایا کہ وہ شمال مشرقی ایشیا کے سینئر ایڈوائزر مائیکل کوورگ کی گرفتاری سے متعلق آگاہ تھے۔

برسلز میں قائم غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل کرائسز گروپ نے اپنے بیان میں کہا  کہ ہم مائیکل کوورگ سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور ان کی باحفاظت رہائی کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

مائیکل کوورگ فروری 2017 سے انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے شمال مشرقی  ایشیائی مشیر  کے طور پر کام کر رہے تھے۔

اس سے قبل انہوں نے 2010 سے 2016 تک کینیڈا کی وزارت خارجہ کے ساتھ کام کیا اور 2012 سے 2016 کے دوران ہانگ کانگ اور بیجنگ میں سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔

چین کی جانب سے کینیڈا کے سابق سفیر کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی جبکہ کینیڈا کے محکمہ عالمی امور کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

 



متعللقہ خبریں