دو کینیڈیئن شہری ہماری حراست میں زیرتفتیش ہیں: چینی حکام

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ،سابق کینیڈین سفارتکار مائیکل کوورِگ Michael Kovrig اور بزنس کنسلٹنٹ مائیکل سپاوَور Michael Spavor کو حراست میں لیا گیا ہے

1106231
دو کینیڈیئن شہری ہماری حراست میں زیرتفتیش ہیں: چینی حکام

 چین نے آج اس  کی  تصدیق کر دی  ہے کہ دو کینیڈین شہریوں کے خلاف ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ،سابق کینیڈین سفارتکار مائیکل کوورِگ Michael Kovrig اور بزنس کنسلٹنٹ مائیکل سپاوَور Michael Spavor کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ چین کی قومی سلامتی کے لیے خطرات کا باعث بننے والی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 تاہم، اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ  کینیڈا میں چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی ایک اعلیٰ اہلکار کی گرفتاری کے بعد ان دونوں ممالک میں کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں