انڈونیشیا :مسلح گروہ کے حملے میں 31 مزدور ہلاک

مغربی انڈونیشیا   کے صوبے پاپوا   میں ایک مسلح علیحدگی پسند گروپ  کے حملے میں 31 مزدور ہلاک ہو گئے

1100015
انڈونیشیا :مسلح گروہ کے حملے میں 31 مزدور ہلاک

مغربی انڈونیشیا   کے صوبے پاپوا   میں ایک مسلح علیحدگی پسند گروپ  کے حملے میں 31 مزدور ہلاک ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ  یہ   واقعہ نڈوگا نامی پہاڑی سلسلے میں پیش آیا  جہاں ایک پل کی تعمیر میں مصروف 31 مزدور اس مسلح حملے    کا نشانہ بنے ۔

 پہلے حملے میں 24 مزدور  ہلاک ہو ئے  جبکہ باقی ماندہ  7 مزدور قریب واقع  ایک گھر میں  پناہ  لینے کے دوران  مسلح گروہ  کی طرف سے مارے گئے۔

 انڈونیشیا   کے اس  صوبے میں مسلح علیحدگی پسند  گروہ خود مختاری کےلیے  سرگرمیاں  جاری رکھےہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں