جموں و کشمیر: بھارتی فوج نے 6 حریت پسند ہلاک کر دیئے

کشمیر میں بھارتی فوج  نے  آج ایک بار پھر ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کرکے 6 حریت  پسندوں  کو ہلاک  کردیا

1093476
جموں و کشمیر: بھارتی فوج نے 6 حریت پسند ہلاک کر دیئے

کشمیر میں بھارتی فوج  نے  آج ایک بار پھر ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کرکے 6 حریت  پسندوں  کو ہلاک  کردیا ۔

خبر کے مطابق، بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اسی دوران اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اس کے علاوہ  فوج نے علاقے میں رہائشی گھر بھی تباہ کردیے۔

 اس واقعے کے بعد بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور شدید احتجاج کیا۔

بھارتی  فوج نے مظاہرین پر بھی فائرنگ اور آنسو گیس کے  گولے  پھینکے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ ضلع اسلام آباد سمیت جنوبی کشمیرکے کئی علاقوں میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ضلع شوپیاں، پنجورہ اورگگلارو میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں