جنوبی بھارت میں گاجا طوفان نے تباہی مچا دی،10 افراد ہلاک

جنوبی بھارت کے ساحلی علاقوں  کو   شدید  سمندری طوفان" گاجا "کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے جھکڑوں کی لپیٹ میں آ کر 10 افراد  ہلاک ہو گئے ہیں

1089086
جنوبی بھارت میں گاجا طوفان نے تباہی مچا دی،10 افراد ہلاک

جنوبی بھارت کے ساحلی علاقوں  کو   شدید  سمندری طوفان" گاجا "کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے جھکڑوں کی لپیٹ میں آ کر 10 افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ  80 ہزار افراد کو طوفان کی آمد سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 گاجا طوفان کے ساتھ شدید موسلا دھار بارش اور 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے طوفانی جھکڑ بھی  چلے ہیں جس  کی  وجہ سے بے شمار درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی  فراہمی  معطل ہو  گئی ہے۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 اس طوفان کے ٹکرانے سے ریاست تامل ناڈو کی ساحلی پٹی کو شدید نقصان  پہنچا ہے ۔



متعللقہ خبریں