انڈونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

سماٹرا میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

1085638
انڈونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

انڈونیشیا  کے جزیرے سماٹرا میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قومی محکمہ آفات BNPB کے ترجمان سوٹوپو پروو نگروہو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شمالی صوبے سماٹرا سے منسلک گاوں سوکاماجو میں ایک گھر  پر مٹی کا تودہ آ گرا۔

گھر میں موجود 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور امدادی ٹیمیں زمین کے نیچے سے لاشیں نکالنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جن علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے وہاں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مون سون بارشوں والے منطقہ حارہ  کے ملک انڈونیشیا میں سال بھر میں شدید بارشوں کی وجہ سے ایک تواتر سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں