امریکی-شمالی کوریائی وفود کے درمیان ملاقات ملتوی

امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے ايک اعلیٰ سطحی شمالی کوريائی اہلکار سے نيو يارک ميں اسی ہفتے ہونے والی ملاقات اچانک ملتوی کر دی ہے

1083840
امریکی-شمالی کوریائی وفود کے درمیان ملاقات ملتوی

امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے ايک اعلیٰ سطحی شمالی کوريائی اہلکار سے نيو يارک ميں اسی ہفتے ہونے والی ملاقات اچانک ملتوی کر دی ہے۔

 یاد رہے کہ  پيونگ يانگ کے ايک وفد کی امريکی وزير خارجہ سے يہ ملاقات آج  ہونی تھی۔

محکمہ خارجہ نے اعلان کيا ہے کہ اب يہ ملاقات کسی اور تاريخ کو ہو گی۔

 فی الحال ملاقات ملتوی کيے جانے کی کوئی وجہ بيان نہيں کی گئی ہے۔

 ملاقات ميں شمالی کوريا کی جوہری  اسلحہ  سازی اور ميزائل پروگرام کی تخفيف پر بات چيت ہونی تھی۔

 



متعللقہ خبریں